نرگس فخری کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا ، رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گئیں

نرگس فخری کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا ، رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گئیں


ممبئی(ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نرگس فخری کے کریڈٹ کارڈ سے 6 لاکھ سے زائد کی شاپنگ کرلی گئی جس کی انہیں خبر ہی نہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کئی ماہ امریکا میں رہنے کے بعد بھارت پہنچتے ہی کئی مسائل سے دوچار ہوگئی ہیں جب کہ اداکارہ کو اپنی فلم کی پروموشن کے دوران ناکام معاشقے پرچبھتے ہوئے سوالات کا سامنا ہے وہیں اب ان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا اورفراڈ کاشکار ہوگئی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے بھارت چھوڑ دیانرگس فخری کے کریڈٹ کارڈ سے 6 لاکھ روپے کی شاپنگ کرلی گئی جس کی انہیں کان و کان بھی خبر نہ
ہوئی تاہم بینک کی جانب سے موبائل فون پر ٹیکسٹ پیغام کے بعد اداکارہ کو اپنے ساتھ ہوئے دھوکے کا علم ہوا جس پر اداکارہ نے ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا میں رہنے والے فراڈیے نے اداکارہ کے کارڈ کی تفصیلات حاصل کرکے جعلی کارڈ بنا رکھا تھا تاہم پیر کے روز نرگس فخری کے کریڈٹ کارڈ سے 9 ہزار ڈالرز سے زائد کی ٹرانزکشن پر اداکارہ کو اپنے ساتھ فراڈ کا علم ہوا جس کی مالیت 6 لاکھ روپے سے زائد ہے جب کہ فراڈ کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور بینک سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ نرگس فخری کئی ماہ امریکا میں گزارنے کے بعد ممبئی پہنچی تھیں۔

No comments:

Post a Comment